مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا بھارت میں کشمیری شال فروشوں پر بڑھتے ہوئے حملوں پر اظہار تشویش

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے بھارت کے مختلف علاقوں میں ہندوانتہاپسندوں کی طرف سے کشمیری طلباء اور شال فروشوں پر بڑھتے ہوئے حملوں اورانہیں ہراساں کرنے کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے کنوینر ناصر کھوئی ہامی نے یہ معاملہ ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کے میڈیا ایڈوائزر نریش چوہان کے ساتھ اٹھایا اور ان سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا، خاص طور پر ضلع کانگڑا کے علاقے ڈیرہ میں پیش آنے والے حالیہ واقعے میں جہاں ایک کشمیری شال فروش کو حملہ کرکے شدید زخمی کیا گیا تھا۔انہوںنے یہ مسئلہ بھارتی پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی کے دفتر کے ساتھ بھی اٹھایا اور اسے کشمیری طلباء اور تاجروں کو بھارت میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ سے آگاہ کیا۔راہول گاندھی کے دفتر نے جواب میں مکمل تعاون اور مداخلت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ متاثرین کے لیے انصاف اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اس معاملے کو متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن نے کہا کہ کشمیریوں پر بار بار حملے بھارت میں عدم برداشت میں خطرناک حد تک اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔ تنظیم نے بھارتی حکام پر زور دیا کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں اور بھارت میں کشمیریوں کے تحفظ اوراحترام کو یقینی بنائیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button