متفرقات

عوامی مجلس عمل کا تحریک سے وابستہ کئی شخصیات کے انتقال پراظہارتعزیت

سرینگر29جنوری(کے ایم ایس)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں عوامی مجلس عمل نے بار ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ محمد اشرف بٹ کے جواں سال فرزند ایڈوکیٹ باسط اشرف بٹ،حاجی عبدالرحمن سروال کی اہلیہ ، مرحوم نور محمد بخشی کی شریک حیات اور بشیر احمد صوفی سمیت تنظیم اورتحریک سے وابستہ کئی سرکردہ افراد اور شخصیات کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں 5اگست2019سے غیر قانونی طور پر نظر بند تنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے ان افراد کی وفات پر دلی تعزیت ،ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تبارک و تعالی سے جملہ مرحومین کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے دعا کی۔تنظیم نے ایڈوکیٹ محمد اشرف بٹ ، محمد اشرف بخشی، عبدالمجید بخشی، گلزار احمد ڈار، غلام محمد صوفی، محمد مقبول صوفی اور اسلام آباد کے سروال خاندان اور دین خاندان کو یقین دلایا کہ دکھ اور آزمائش کی اس گھڑی میں پوری قیادت ان کے ساتھ ہے۔ نذیر احمد صوفی، غلام جیلانی لنکر، حاجی بشیر احمد پیرزادہ اور مولانا ایم ایس رحمن شمس کی قیادت میں تنظیم کے متعدد وفود نے مرحومین کے گھر جاکر تعزیتی اور فاتحہ خوانی کی مجالس میں شرکت کی اور مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا۔
دریں اثنا ء تنظیم نے بزم اہلحدیث جموںوکشمیر کے سربراہ اور معروف عالم دین مولانا محمد مبارک مبارکی ، کی فوری صحت یابی کیلئے دعا کی ہے اور قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button