بھارت
مغربی بنگال :وجے دشمی کے موقع پر سیلاب میں 8ہندوڈوب کر ہلاک متعدد لاپتہ
جلپائی گوڑی،مغربی بنگال 06اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ایک مذہبی تقریب کے دوران سیلاب کی وجہ سے 4خواتین سمیت 8افراد ڈوب کر ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
ہندو مذہبی تقریب وجے دشمی کے موقع پر مورتی وسرجن کے دوران مغربی بنگال میں دریائے مال کے کنارے پر آنے والے سیلاب نے سینکڑوں ہندو بہہ گئے ہیں۔ جلپائی گڑی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مومیتا گودارا نے میڈیا کو بتایاہے کہ دریا میں اچانک سیلاب آیا اور لوگ بہہ گئے۔ اب تک 8 لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور 50کے قریب افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ مزید کی تلاش جاری ہے۔