مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: برفانی تودے گرنے سے سرینگر جموں ہائی وے ٹریفک کے لئے بند
جموں30جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر کوضلع رام بن میں برفانی تودے گرنے کے باعث سرینگر جموں ہائی وے کوٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ270کلومیٹر طویل شاہراہ ضلع کے علاقوں چندر کوٹ اور بانہال کے درمیان برفانی تودے گرنے کی وجہ سے بند ہوگئی جس سے کئی سو گاڑیاں ہائی وے پر پھنس گئیں۔حکام نے بتایا کہ 300گاڑیاں ہائی وے کے مختلف مقامات پر پھنسی ہوئی ہیں۔ہائی وے وادی کشمیر کی لائف لائن ہے اور کشمیر کو باقی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے۔