خصوصی دن

افواجِ پاکستان کی اعلیٰ قیادت کا کشمیریوں کی جدوجہد کو خراجِ تحسین

اسلام آباد5فروری(کے ایم ایس) افواجِ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے یومِ یک جہتی کشمیر پر پیغام جاری کیا ہے۔افواجِ پاکستان کی اعلیٰ قیادت نے کہا ہے کہ ظلم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کشمیریوں کا جذبہ آزادی دبا نہیں سکتیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 5 فروری کو یومِ یک جہتی کشمیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button