مقبوضہ جموں و کشمیر
راجوری : مودی حکومت نے غریب کشمیریوں سے 2 لاکھ کنال سے زائد اراضی چھین لی
جموں09 فروری (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت نے ضلع راجوری میں غریب کشمیریوں سے 2لاکھ 86ہزار8سو 75 کنال اور 14 مرلہ اراضی ضبط کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی انتظامیہ نے انسداد تجاوزات کے نام پر شروع کی گئی نام نہاد مہم کے دوران راجوری ضلع کی تمام تحصیلوں میں اب تک2لاکھ 86ہزار8سو 75 کنال اور 14 مرلہ اراضی پر قبضہ کیا ہے۔
پولیس اور ریونیو افسروں ،اہلکاروں کی ٹیمیں راجوری، درہل، تھانہ منڈی، نوشہرہ، قلعہ درہل، سندر بنی، سیوٹ، کالاکوٹ، تریٹھ، بیری پٹن، منجاکوٹ، مولا اور خواس میں نام نہاد مہم چلا رہی ہیں۔