انسانی حقوق

نہتے کشمیری 7دہائیوں سے غاصب بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں:مشعال ملک

راولپنڈی11فروری(کے ایم ایس)کشمیری حریت رہنمااورجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال یاسین ملک نے کہا ہے کہ نہتے کشمیری 7دہائیوں سے غاصب بھارتی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں اورمقبوضہ جموں وکشمیر کا ہر لمحہ کربلا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مشعال ملک نے یہ بات راولپنڈی میںگورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلزکالج میں یوم یکجہتی کشمیر اور حریت رہنما مقبول بٹ کے یوم شہادت کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت 50لاکھ بھارتیوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بساکر اسے منی انڈیا بنانے کی سازش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے نہتے مسلمانوں پر ظلم و بربریت پر خاموشی عالمی برادری کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ مشعال ملک نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں دہشتگردی کر رہا ہے اور اسکو کوئی روکنے والا نہیں ہے، کشمیری رہنما محمدمقبول بٹ کو پھانسی دی گئی جبکہ انکے خلاف کوئی ثبوت بھی نہیں تھا ۔ مشعال یاسین ملک نے کہا کہ جس طرح راولپنڈی کالجز کے طلباء نے کشمیری عوام کو خراج تحسین اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے، وہ قابل دید تھا ۔
انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے 5اگست2019کو غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات سے نہ صرف کشمیریوں کے حقوق سلب کرنے کی سازش کی بلکہ پورے خطے میں انتشارکی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے، شہید مقبول بٹ آج بھی تہاڑ جیل میں مدفون ہیں، ان کا جسد خاکی ان کے اہلخانہ کو آج تک نہیں دیاگیا ، سید علی گیلانی جیسے بڑے لیڈر کیساتھ جو کچھ ہوا، سب کے سامنے ہے، ان کے جسد خاکی کی بے حرمتی کی گئی۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا ہر لمحہ کربلا ہے، لاشوں کو درختوں سے لٹکا دیا جاتا ہے،ان کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔ مشعال ملک نے کہاکہ کشمیر یوںکو اللہ کی مدد حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بچیوں نے جس طرح کشمیر کاز کو اجاگر کیا، وہ قابل ستائش ہے،تاریخ کے متنازعہ کرداروں کو ٹیبلو کے ذریعے اجاگر کرنا انتہائی متاثر کن تھا، تعلیمی اداروں کو پی این سی اے اور دیگر ثقافتی اداروں کے ساتھ مل کر اس طرز کے پروگرام ترتیب دینے چاہئیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button