بیانات

بلڈوزر مہم سے غریب، حقدار زمینداروں کی مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے: نیشنل کانفرنس

سرینگر13فروری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںنیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ گھروں کی مسماری کی جاری مہم سے خطے میں غریب اور حقدار زمینداروں کی مایوسی مزید گہری ہو رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گھروں اور دیگر عمارات کو مسمار کرنے کی جبری کارروائیوں کے نئے پریشان کن رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے علی محمد ساگر، مبارک گل، شمیمہ فردوس، عرفان شاہ، تنویر صادق، احسان پردیسی، مشتاق گورو اور سلمان علی ساگر سمیت پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اس اقدام نے تاجروں، خواتین، بچوں، بزرگ شہریوں، سماجی اور معاشی طور پر پسماندہ افرادکو درپیش مشکلات میں مزیداضافہ کردیا ہے۔ این سی رہنمائوں نے کہا کہ بلڈوزر کی جاری مہم نے انسانی بحران پیدا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گھروں، کاروباری اداروں اور دکانوں کو مسمار کرنے کا تشویشناک رجحان تمام مسلمہ اصولوں اور انسانی حقوق کی واضح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلڈوزرمہم سرکاری ایجنسیوں نے پیشہ ورانہ طور پرتجاوزات کو ہٹانے اور سرکاری زمینوں سے غیر قانونی قبضے کو چھڑانے کے لیے شروع کی تھی۔ تاہم حکام نے اس استدلال کومخصوص بستیوں کو نشانہ بنانے اور مسمار کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button