بھارت

ہریانہ:ہندو انتہا پسندوں نے دو مسلم نوجوانوں کو زندہ جلادیا


بھیوانی 17فروری (کے ایم ایس ) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع بھیوانی میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں نے دو مسلم نوجوانو ںکو ایک گاڑی میں زندہ جلا کو قتل کر دیا۔
راجستھان کی سرحد سے متصل شہر لوہاروں کے گاﺅ ں بارواس کبنی میں جمعرات کی صبح لوگوں نے ایک جلی ہوئی کار اور اسکے اندر موجود دو نوجوانوں کی مکمل طور پر جلی ہوئی لاشیں دیکھیں ۔لوگ یہ منظر یہ دیکھ کو انتہائی خوفزہ ہو گئے اور انہوں نے اسکی اطلاع پولیس کو دی ۔ لوہارو کے ڈی ایس پی اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ کار کی نمبر پلیٹ بھی جلی ہوئی تھی تاہم پولیس نے اسکا سراغ لگا لیا۔ بعد ازاں کار میںموجود لاشوں کی شناخت راجستھان کے ضلع برت پور کے گاﺅں گھاٹمیکاکے رہائشی جنیداور ناصر کے نام طور پر ہوئی ہے۔ متوفی نوجوانوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بجرنگ دل کے کارکنوں نے انہیں اغوا کرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد میں زندہ جلا دیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button