رواںسال کینیڈا سے ملک بدر کئے گئے افراد میں سب سے بڑی تعداد بھارتیوں کی ہے

نئی دہلی: کینیڈا بارڈر سروسز ایجنسی (CBSA) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواںسال کے پہلے چھ ماہ کے دوران 3,323 بھارتیوںکو ملک بدر کیا گیا ہے جوکسی بھی ملک کی سب سے بڑی تعدادہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی بی ایس اے کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جنوری اور جون 2026 کے درمیان نکالے گئے افراد میں سب سے زیادہ تعداد بھارتی شہریوں کی ہے، اس کے بعد میکسیکوکے شہری ہیں جن کی تعداد 1,573 ہے۔ مجموعی طور پر کینیڈا نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 10,607 افرادکو ملک بدرکیا جبکہ 2025 میں یہ تعداد 23,160 تھی۔یہ اضافہ کینیڈا کے امیگریشن سسٹم کی سخت جانچ پڑتال اور عارضی رہائشیوں میں تیزی سے اضافے کے بعد امیگریشن کنٹرول کو سخت کرنے کے لیے حکومت پر بڑھتے ہوئے سیاسی دباو¿ کے درمیان سامنے آیا ہے۔ تاہم سی بی ایس اے ڈیٹا اس بات کی نشاندہی نہیں کرتا ہے کہ کینیڈا سے نکالے گئے تمام بھارتی شہریوں کو جرائم کے باعثملک بدر کیا گیاہے۔ کینیڈا کے امیگریشن قانون کے مطابق امیگریشن کے تقاضوں کو پورانہ کرنے سمیت کئی بنیادوں پرلوگوں کو ملک بدرکیاجاسکتا ہے۔2026 کی پہلی ششماہی کے دوران ریکارڈ کیے گئے 10,607 افراد میں سے 8,551 افراد کو امیگریشن کے تقاضوں کو پورا نہ کرنے پر جبکہ 1,303 کو دیگر عوامل کی بنیادپر ملک بدرکیاگیا۔حالیہ برسوں میں بھارت اور کینیڈا کے کشیدہ تعلقات کے باعث بھارتی شہریوں کی ملک بدری میں اضافہ ہوا ہے، حالانکہ دونوں ممالک نے دو طرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے اقدمات کئے ہیں۔توقع ہے کہ تازہ ترین اعدادوشمار نئی دہلی کی توجہحاصل کریں گے کیونکہ 2025 میں کینیڈا سے ملک بدرکئے گئے بھارتی شہری دوسرا سب سے بڑا گروپ تھا جو2026 کی پہلی ششماہی میں سب سے بڑاگروپ بن گیا ہے۔





