بھارت

اسد الدین اویسی کی ہریانہ میں 2 مسلمانوں کو زندہ جلانے کی شدید مذمت

نئی دلی 17فروری (کے ایم ایس )
آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ریاست ہریانہ کے علاقے بھیوانی میں ہندو انتہا پسند تنظیم بجرنگ دل کے غنڈوں کی طرف سے دو مسلم نوجوانوں کو زندہ جلائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس کوانکے قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے .
اسد الدین اویسی نے ایک ٹویٹ میں جنید او رنصیر کو دو دن قبل راجستھان کے علاقے گھاٹ میکا سے اغوا کیاگیاتھا۔ آج ان کی جلی ہوئی نعشیں ملی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر پولیس بر وقت کاروائی کرتی تو دونوں نوجوان زندہ ہوتے اور بجرنگ دل کے غنڈوںکو گرفتار کرلیاجاتا۔ انہوں نے جنیداو رنصیر کے اہلخانہ کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے بجرنگ دل کے غنڈوں نے گائے ذبح کرنے شبے میں دونوں نوجوانوں کو زندہ جلا دیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button