مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے ، نیشنل کانفرنس

جموں 24فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ کی کشمیر دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کشمیری عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نیشنل کانفرنس کے لیڈر رتن لال گپتا نے جموں میں پارٹی رہنمائوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیاکہ پورے مقبوضہ علاقے میں مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان میں شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے ۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں پراپرٹی ٹیکس کے نفاذ کے مودی حکومت کے فیصلے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے غیر جمہوری اورانصاف کے اصولوں کے خلاف قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظالمانہ ٹیکس جموں اور سرینگر کے میئروں ، میونسپل کارپوریشنوں، میونسپل کونسلوں اور میونسپل کمیٹیوں کے منتخب اراکین کی مشاورت کے بغیر نافذ کیاگیا ہے جوکہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button