مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجی نے کپواڑہ میں خودکشی کرلی

سرینگر 11 جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںضلع کپواڑہ کے علاقے کچھل کیرن میں ایک بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے سرینگر میں صحافیوںکو بتایا کہ 41 سالہ حوالدار گرجیت سنگھ نے اپنی 47 AK-سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ اہلکار6 راشٹریہ رائفلز کے ساتھ کچھل میں تعینات تھا۔ تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فوجی اہلکارنے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔ اس واقعے سے جنوری 2007ءسے مقبوضہ جموںوکشمیر میںخودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر529ہوگئی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button