مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : زمزم پورہ کے رہائشیوں کی بجلی کی طویل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے زمزم پورہ کے رہائشیوں نے علاقے میں بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقے کے لوگوں کو مسلسل بجلی کی بندش کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔3فروری سے زمزم پورہ کا پورا گائوں بجلی سے محروم ہے۔ اگرچہ بارہمولہ میں محکمہ بجلی کی طرف سے خراب ٹرانسفارمر کی دو بار مرمت کی گئی، تاہم ہر مرتبہ ٹرانسفامر میں خرابیاں پیدا ہوجاتی ہیں جس سے علاقہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button