مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی حکومت اور اسکی غلط پالیسیاں کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی ذمہ دار ہیں،محبوبہ مفتی

mehbooba

سرینگر08اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اور کشمیر کے بارے میں اس کی غلط پالیسیاں مقبوضہ علاقے کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی براہ راست ذمہ دار ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں قتل ہونے والی سکول پرنسپل ستندر کور کی رہائش گاہ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی حکومت اور5اگست 2019کے بعد اور اس سے قبل کی اس کی غلط پالیسیاں جموں و کشمیر کی تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال کی براہ راست ذمہ دار ہیں۔محبوبہ مفتی نے ستندر کور اور ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک شہری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ الزام مضحکہ خیزہے کہ مقتول کشمیری بھارتی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button