مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر:ہائیکورٹ نے رائٹ ٹو ایجوکیشن ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی

سرینگر03 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائی کورٹ نے انتظامیہ کو مفت اور لازمی تعلیم ایکٹ 2009 کے نفاذ کے نفاذ کے بارے میں رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عدالت نے مقبوضہ علاقے میں امداد یافتہ اور غیر امدادی نجی سکولوں کی فہرست فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
جسٹس رجنیش اوسوال اور جسٹس موہن لال کی ڈویڑن بنچ نے یہ ہدایات ایک این جی او – ینگ لائرز فورم (وائی ایل ایف ) کی طرف سے دائر کی گئی مفاد عامہ کی عرضی کی بنیاد پر جاری کیں۔
وائی ایل ایف کی طرف سے عراضداشت ایڈوکیٹ حذیف اشرف خانپوری نے ہائیکورٹ میں جمع کرائی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button