مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر: ہائیکورٹ نے عالم دین کی غیر قانونی نظر بندی کالعدم قرار دیدی

سرینگر04 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے ایک عالم دین کی غیر قانونی نظربندی کالعدم قرار دے دی ہے ۔ پولیس نے محمد عرفان کو گزشتہ برس مئی میں گرفتار کیا تھا۔عالم دین کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت قید کیا گیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عالم دین محمد عرفان بٹ کو عنبرین بھٹ نامی ایک فنکارہ کی ہلاکت کے بارے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پرگرفتار کیا گیا تھا۔نامعلوم مسلح افراد نے عنبرین بھٹ کو 25مئی 2022کو ضلع بڈگام کے علاقے چاڈور ہ میں گھر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا تھا۔ محمد عرفان نے ویڈیو میں اداکارہ پر بے حیائی پھیلانے کا الزام لگایا تھا۔
ہائی کورٹ کے جج سنجے دھر نے عرفان بٹ کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ان کی قید کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو انکی رہائی کے احکامات دیے۔
پولیس نے محمد عرفان کو گزشتہ برس مئی میں گرفتار کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button