مقبوضہ جموں و کشمیر

راجوری: بھارتی فورسز کا پر تشدد آپریشن 15ویں روز بھی جاری

قابض فورسز عسکریت پسندوں کا سراغ لگانے میں تاحال ناکام

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی طرف سے ضلع راجوری میں محاصر ے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی آج 15ویں روز بھی جاری ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقوں گمبھیر مغلاں اور ڈوریمل کے جنگلاتی علاقے میں جاری آپریشن میں بھارتی فوج، پیرا ملٹری فورسز ، پیرا کمانڈوز کے علاوہ بدنام زمانہ ملیشیا ویلیج دیفنس گارڑز کے ارکان حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن میں ہیلی کاپٹر، ڈرون، سراغ رسان کتے بھی استعمال کیے جا رہے ہیں ۔ فورسز ہلکاروں نے تلاشی اور نگرانی کے اقدامات کو تیز کر دیا ہے، مختلف چوکیوں پر مسافروں اور مقامی رہائشیوں کی شناختی دستاویزات کی تصدیق کی جارہی ہے ۔بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ علاقے میں متعدد عسکریت پسند چھپے ہوئے ہیں تاہم آج آپریشن کا 15واں روز ہے ،بھارتی فورسز انکا سراغ لگانے میں ناکام ہیں۔
دو ہفتوں سے زائد عرصے سے جاری فوجی آپریشن کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کی روز مرہ زندگی بری طرح درہم برہم ہے ،شہری خوف وہراس کا شکار ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button