مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندواڑہ:مودی حکومت نے ایک شہری کی جائید اد ضبط کر لی

 

سرینگر17مارچ(کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت نے ضلع کپواڑہ میں کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کی حمایت کرنے پر ایک شہری کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔
بھارتی قابض انتظامیہ نے پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ضلع کے علاقے یارو ہندواڑہ میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے” کے تحت شہری محمد عبداللہ میر کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔قابض انتظامیہ کی طر ف سے اس سلسلے میں جاری احکامات میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محمد عبداللہ مجاہدین کو مدد اور پناہ فراہم کر تاہے۔مذکورہ شہری کے خلاف پولیس اسٹیشن ہندواڑہ میں کالے قوانین کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button