مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے سرینگر میں مختلف مقامات پر چھاپے
سرینگر:
بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیر میںسرینگر کے علاقے راج باغ میں 3مقامات پر چھاپے مارے ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیا کو بتایاہے کہ این آئی اے کی ٹیموں نے شیخ اسامہ، عمر فیاض شیخ اور افنان منصور کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ تینوں افراد جو اس وقت گرفتار ہیں ۔قابض حکام نے ان افرادکے گزشتہ سال نومبرمیں سرینگر میں ٹورازم ریسپشن سینٹرکے قریب دستی بم کے دھماکے میں ملوث ہونے کا دعویٰ کیا ہے ۔







