مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندر بل:سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، تین زخمی

 

سرینگر24 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع گاندربل میں آج ایک سڑک حادثے میں ایک شخص جانبحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔
ضلع کے علاقے کنگن بنی باغ میں دو کاریں آپس میں ٹکرانے کے باعث چار افراد مولوی قیصر احمد وانی ، سراج الدین میر ، طارق احمد راتھر او محمد شفیع شیخ زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سب سٹرکٹ ہسپتال کنگن منتقل کیا گیا۔ شدید زخمی مولوی قیصر کوبعد ازاں سرینگر کے صورہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس نے حادثے کے حوالے سے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button