مقبوضہ جموں و کشمیر
” این آئی اے “ نے بارہمولہ، بانڈی پور ، کپواڑہ اضلاع میں چھاپے مارے
سری نگر:بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیش ایجنسی (این آئی اے) نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے کئی اضلاع میں چھاپے مارے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق این آئی اے کی ٹیموں نے بھارتی پیرا ملٹری اہلکاروں کے ہمراہ مقبوضہ وادی کشمیر کے بارہمولہ، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع کے کئی علاقوں میں چھاپے مارے اور تلاشی لی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ این آئی اے نے بھارتی ریاستوں مہاراشٹر، اتر پردیش، آسام اور دہلی کے کئی علاقوں میں بھی چھاپے مارے