بھارت

امرتسر :امریکی سفیر کے دورہ گولڈن ٹیمپل کے دوران خالصتان کے حق میں نعرے

امرتسر : بھارت میں تعینات امریکی سفیر سرجیو گور کے دورہ گولڈن ٹیمپل کے دوران پنجاب کے شہر امرتسر میں اس مقدس مقام کے باہر خالصتان کے حق میں نعرے لگائے گئے، جس سے انتہائی سخت سکیورٹی والے اس مذہبی مقام پر حفاظتی انتظامات کے حوالے سے سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق، سرجیو گور نے گولڈن ٹیمپل کے دورے کے دوران سکھ کارکنوں نے مقدس مقام کے باہر مظاہرہ کیا اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔
اس مظاہرے اور خالصتان کے حق میں نعرے بازی نے ایک اعلی غیر ملکی سفارت کار کے دورے کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کی جانب توجہ مبذول کرائی ہے۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب خالصتان کے مسئلے اور سکھوں کے لیے علیحدہ ریاست کے حامی گروپوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے پہلے ہی سیاسی حساسیت کا ماحول برقرار ہے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی )نے اس واقعے پر بھگونت مان کی سربراہی میںقائم پنجاب کی عام آدمی پارٹی حکومت سے جواب طلب کرلیاہے۔ بی جے پی کے ترجمان آر پی سنگھ نے پوچھا کہ جب مظاہرہ ہو رہا تھا تو پنجاب انٹیلی جنس بیورو کہاں تھا؟ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بھگونت مان کو وضاحت کرنی چاہیے کہ خالصتان کے حامی کارکن اس طرح کا احتجاج کرنے میں کیسے کامیاب ہوئے۔
یا د رہے کہ برطانیہ، کینیڈا ، امریکہ سمیت دیگر ملکوں میںہونیوالے خالصتان ریفرم اورسکھ تارکین وطن کی ان میں بڑی تعداد میںشرکت نے پہلے ہی بی جے پی کی بھارتی حکومت کو زچ کر رکھا ہے۔KMS-06/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button