مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:مزید چار کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط

سری نگر :نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے کشمیریوں کو ان کی زمینوں اور جائیدادوں سے محروم کرنے کے اپنے تازہ اقدام میں آج ضلع کپواڑہ میں چار کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضبط کی گئی جائیدادوں میں 9 کنال اور 11 مرلہ اراضی شامل ہے جو ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں واقع ہے۔ زمین کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔ جن افراد کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں ان کی شناخت عبدالمجید ملہ ،عبدالرشید میر، ارشد احمد اور سجاد احمد کے نام سے ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے اگست 2019میں جموںوکشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کی جائیداروں کی ضبطی کی مذموم مہم تیز کر دی ہے۔اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کو بھارتی قبضے کو چیلنج کرنے پر سزا دینا اور انہیں اپنے ہی وطن میں اجنبی بنانا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button