بھارت

نئی دلی :بھارتی وزارت خارجہ کا سینئر افسر لٹ گیا ،چور لیپ ٹاپ، سفارتی پاسپورٹ اور موبائل لے اڑے

NPIC-202332615165-696x438نئی دلی29 مارچ(کے ایم ایس)
بھارت کے دارلحکومت نئی دلی میں وزارت امور خارجہ کے سینئر افسرکولوٹ گیا ہے ۔چور انکی گاڑی سے سرکاری لیپ ٹاپ، موبائل فون،سفارتی پاسپورٹ، شناختی و بینک کارڈز اور دیگر چیزیں لے اڑے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت امور خارجہ کے ڈپٹی سکریٹری لیگل نے پولیس کو بتایا ہے کہ وہ پیر کو شام ساڑھے چھ بجے کے قریب جنوبی دلی میں میں دفتر سے واپس لوٹ رہا تھا کہ ایک شخص کو آروبندو مارک مارکیٹ کے قریب بیہوش پڑا ہوا دیکھا۔انہوںنے بتایا کہ اس نے گاڑی روک کر مدد کیلئے ایمبولینس کو فون کیا اور وہ مذکورہ شخص کو لے گئی ۔انہوںنے مزید بتایا کہ وہ جب واپس اپنی کار کے پاس پہنچے تو انہوںنے دیکھا کہ ان کی گاڑی کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا ہوا تھا اور ان کا سرکاری لیپ ٹاپ، 2 موبائیل فونز، ان کا سفارتی پاسپورٹ، سرکاری شناختی کارڈ، بینک کارڈز اور دیگر چیزیں غائب تھیں۔ڈپٹی سکریٹری کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button