بھارت

بھارت : ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان شخص کوپیٹ پیٹ کر قتل کر دیا

imagesممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہندوانتہاپسندوں نے ایک 46سالہ مسلمان شخص کو بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ضلع تھانے میں ذاکرمیاں شیخ نامی مسلمان شخص کی طرف سے بیٹی کی بین المذاہب شادی کی مخالفت کرنے پر ایک ہندو نوجوان اور اس کے دو ساتھیوں نے اس کو بے رحمی سے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ذاکر میاں شیخ اپنے اہل خانہ کے ساتھ عید منا رہا تھا کہ اویناش خیرٹ کی قیادت میں ہندوئوں کا ایک گروپ ان کے گھر میں گھس آیا اور ذاکر میاں شیخ اور گھر میں موجود دو خواتین سمیت مکینوں کو پیٹنا شروع کردیا۔ ذاکر میاں شیخ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں انہوں نے اگلے روزدم توڑدیا۔اویناش زبردستی ان کی بیٹی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ذاکر میاں بین المذاہب شادی کے سخت خلاف تھے۔پولیس کے مطابق تین افراد شیخ کی تین منزلہ رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور ان کی توہین کی۔ اس کے بعد انہوں نے اس پر تیز دھاروالے ہتھیاروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا۔ذاکر میا ں شیخ کمیونٹی میں ایک شریف النفس انسان کے طورپر جانے جاتے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button