بیانات

بھارت کشمیریوں کو بدترین سیاسی ، ثقافتی ، معاشی اور مذہبی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے، مسرت عالم

سرینگر31مارچ(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق، حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بدترین سیاسی ، ثقافتی ، معاشی اور مذہبی جارحیت کا نشانہ بنا رہا ہے۔
مسرت عالم بٹ نے نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ شہدائے جموںوکشمیر نے اپنے گرم گرم لہو سے تحریک آزادی کی آبیاری کی ہے اور کشمیری عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ لاکھوں شہداءکی عظیم قربانیوں کی حفاظت کریں ۔انہوںنے کہا شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ کشمیری رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں اس بات کا بھر پور اعادہ کریں کہ وہ شہداءکے لہو کے ساتھ کسی کو دغا بازی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ مسرت عالم بٹ نے کہا کہ یہ شہداءکی عظیم قربانیوں ہی کا نتیجہ ہے کہ مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بن چکا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں بھارت کے آلہ کارکشمیری مسلمانوں کے دینی معاملات میں مداخلت اور لوگوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لہذا یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انکے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد و اتحاد کو مزید فروغ دیں۔ مسرت عالم بٹ نے کہا کشمیریوں کو معاشی طور پر مزید بدحالی کی طرف دھکیلنے کےلئے مقبوضہ علاقے میں مختلف مقامات پر سیب کے سینکڑوں درخت کاٹ دیے گئے ہیں جبکہ قبل ازیں سیبوں سے لدے سینکڑوں ٹرک دانستہ طور روک کر کشمیری تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے نظر بند چیئرمین نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فسطائی بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری قتل عام اور بے گناہ شہریوں کی گرفتاریوں سمیت انسانیت کے خلاف دیگر جنگی جرائم کا نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی پاس کردہ قرار دادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button