بھارت

بھارت :”مودی جی منہ کھولو، اڈانی اسکینڈل پر کچھ تو بولو”مودی مخالف پوسٹ کارڈمہم شروع

نئی دلی 03اپریل(کے ایم ایس)
بھارت میں بزنس ٹائیکون گوتم اڈانی اسکینڈل سے متعلق وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر لگاتار سوال اٹھ رہے ہیں اور اس دوران کانگریس پارٹی کی طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے ملک بھر میں ایک پوسٹ کارڈ مہم شروع کی ہے۔مہم کے تحت جاری کئے گئے پوسٹ کارڈ میں وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر بنی ہوئی ہے اور اسکے نیچے لکھا ہے ”مودی جی منہ کھولو، اڈانی اسکینڈل پر کچھ تو بولو”۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پوسٹر مہم کا آغاز دلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس سے کی گئی ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے جمع ہوکر پی ایم مودی کے نام پوسٹ کارڈ بھیجے ۔پوسٹ کارڈ میں وزیراعظم نریندر مودی کی تصویر بنی ہوئی ہے اور اسکے نیچے لکھا ہے ”مودی جی منہ کھولو، اڈانی اسکینڈل پر کچھ تو بولو”۔ اس نعرے کے نیچے پی ایم مودی کا ایڈریس لکھا گیا ہے جہاں پوسٹ کارڈ بھیجا جانا ہے۔ پوسٹ کارڈ مہم کے ذریعے طلبا تنظیم این ایس یو آئی نے وزیر اعظم سے 3سوالات پوچھے ہیں ۔”وزیر اعظم جی، ایک منتخب نمائندہ پارلیمنٹ میں سوال نہیں کر سکتا، اس لیے ہم طالب علم آپ سے یہ تین سوال پوچھ رہے ہیں: (1) اڈانی گروپ نے بی جے پی کو کتنا چندہ دیا ہے؟ (2) وزیر اعظم کے بیرون ملکی دورے کے بعد اڈانی گروپ کو کتنے کنٹریکٹ دئے گئے ؟ (3) یہ کون سا فارمولہ ہے جس سے 8 سال میں آپ کے دوست اڈانی دنیا کے 609ویں امیر شخص سے سیدھے دوسرے سب سے امیر شخص بن گئے؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button