مقبوضہ جموں و کشمیر

کل جماعتی حریت کانفرنس کی پونچھ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہریوں کے حراستی قتل کی مذمت

APHC (1)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع پونچھ میں تین بے گناہ شہریوں کے حراستی قتل کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے محفوظ حسین، محمد شوکت اور شبیر احمد نامی شہریوںکو ضلع پونچھ کے علاقے بفلیاز میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران حراست میں لینے کے بعد بہیمانہ تشد د کر کے شہید کر دیا ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں مقبوضہ علاقے میں بے گناہ شہریوں کا جعلی مقابلوں اور دوران حراست قتل معمول بن چکا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مودی حکومت نے حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے کیلئے علاقے میں مظالم کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں ۔ ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ نہتے کشمیریوں کے خلاف فوجیوں کے جنگی جرائم کا نوٹس لے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی رہنما فریدہ بہن جی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی بڑھتی ہوئی ظالمانہ کارروائیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ پرامن کشمیریوںکے خلاف بھارتی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لے۔ انہوںنے کہا کہ بھارتی ظالمانہ کارروائیاں کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے کشمیر سے متعلق زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے اور نہ ہی کشمیر کی متنازعہ حیثیت پر کوئی فرق پڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ہٹ دھرمی اور ضد سے پورے خطے کا امن داو پر لگا ہوا ہے، خطے میں امن کا راستہ مسئلہ کشمیر کے حل سے وابستہ ہے اور اگر عالمی برادری خطے میں پائیدا را من کی خواہشمندہے تو اسے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے ۔انہوں نے پونچھ میں بھارتی فوجیوں کی زیر حراست تین شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کی۔
دریں اثنا ءکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے بھی اسلام آباد میں ایک بیان میں تین شہریوں کے حراستی قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض بھارتی فوجیوںنے بیگناہ کشمیریوں نوجوانوں کے قتل اور بلاجواز گرفتاری سمیت دیگر سفاکانہ کارروائیوں میں تیزی لائی ہے اور مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں بڑے پیمانے پر خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔
انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی بتر صورتحال کا نوٹس لے جہاں دس لاکھ سے زائد بھارتی فورسز اہلکاروں نے کشمیریوں کو مکمل طو یرغمال بناکے انہیں تمام بنیادی حقوق سے محروم کر دیا ہے

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button