بھارت
بھارتی جنگی جنون:97تیجاس جیٹ طیاروں، 150 سے زائد پراچند ہیلی کاپٹر کی خریداری کو منظوری
نئی دلی: بھارت نے خطے میں اپنی بالا دستی اور جنگی جنون کے مذموم عزائم جاری رکھتے ہوئے اپنی مسلح افواج کے لیے 97 تیجاسTejas ہلکے لڑاکا طیاروں اور تقریباً 150 پراچند ہیلی کاپٹروں کی ایک اضافی کھیپ خریدنے کی ابتدائی منظوری دے دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں ڈیفنس ایکوزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے بھارتی فضائیہ کے ایس یو 30 لڑاکا بیڑے کو اپ گریڈ کرنے کی تجویز کو بھی منظوری دی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ میگا پروکیورمنٹ پروجیکٹس اور Su-30 اپ گریڈ پروگرام پر 1.3 لاکھ کروڑ روپے کی لاگت متوقع ہے۔