پاکستان

پاکستان اپنی بہترین سفارت کاری کی بدولت خطے میں مرکز نگاہ بن گیا ہے، دی ڈپلومیٹ

اسلام آ باد: عالمی جریدے”دی ڈپلومیٹ“ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ پاکستان اپنی بہترین سفارتکاری کی بدولت خطے میں مرکز نگاہ بن چکا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے پاکستان کے خطے میں بڑھتے مو¿ثرکرداراوربہترین سفارت کاری کوبھرپوراندازمیں سراہا ہے، حکومت، ریاستی اداروں اور عوام کے قومی معاملات پریکساں دوٹوک مو¿قف کی عالمی سطح پرپذیرائی ہورہی ہے، بہترین سفارت کاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین پاکستان کومعاشی طور پرمضبوط اور سرحدوں سے باہربھی مو¿ثرکردار اداکرنے والاملک تصورکرتا ہے، امریکا سے اچھے تعلقات کے ساتھ پاک چین دوستی بھی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، چین، پاکستان کے عالمی او رعلاقائی معاملات میں اہم کردار کی حمایت کرتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ چین سلامتی کونسل اور ایس سی او کی صدارت کے لیے پاکستان کو بہترین اور موزوں تصورکرتا ہے، پاکستان بھی چین کےساتھ متعدد شعبوں میں اسٹرٹیجک شراکت داری کو اہم سمجھتاہے، چین نے ایک بارپھرپاکستان کی خودمختاری،آزادی اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اظہارکیا ہے۔
جریدہ لکھتا ہے کہ چین نے مسئلہ کشمیر کے سلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل پر زور دیا ہے، چین نے افغان حکومت پر اعتدال پسندی اورپڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات پر بھی زور دیا ہے، چین خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی بھرپور حمایت کر رہاہے۔
ماہرین کا کہا ہے کہ خطے اور عالمی سطح پر پاکستان کی موجودہ پالیسیوں کی حمایت پاکستانی مو¿قف کی بھرپورتوثیق ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button