مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے وادی کشمیر میں چھاپے


سرینگر20اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی فوجیوں اورپیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں کے ہمراہ وادی کشمیر کے متعدد علاقوں پر چھاپے مارے ہیں۔
این آئی اے کے حکام نے بھارتی فوج ، پیراملٹری فورس ، پولیس ، ملٹری انٹیلی جنس ، انٹیلی جنس بیورو، ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ”را” اور سی آئی کے کے اہلکاروں کے ہمراہ سرینگر ، بارہمولہ ، سوپور ، کولگام ، پلوامہ اور اونتی پورہ کے علاقوں میں چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران فہد علی وانی ، فرقان عمران خان اور راشد احمد بٹ سمیت کئی کشمیریوں کے گھروں کی تلاشی لی گئی اور اہلخانہ کو ہراساں کیاگیا ۔این آئی اے کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سرینگر میں چند دن قبل چھاپوں کے دوران وسیم احمد ، طارق احمد اور بلال احمد سمیت 4 کشمیریوں کو گرفتار کیاگیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button