پاکستان

پاکستان کا بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میںG20 اجلاس کے انعقاد پر اظہارناراضگی

اسلام آباد11اپریل (کے ایم ایس )
پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیرکے دارلحکومت سرینگر میںG20کے سیاحت کے بارے میں ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کرنے پر سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا غیر قانونی طورپر مقبوضہ کشمیر میں G20 اجلاس منعقد کرنیکا منصوبہ ہے اور بھارت نے 22 تا24 مئی سیاحتی ورکنگ گروپ کا سرینگر میں اجلاس شیڈول کیاہے جبکہ سرینگر اورلہہ میں امور نوجوانان سے متعلق دیگر 2 شیڈول اجلاس بھی پریشان کن ہیں۔ بھارت کی غیرذمہ دارانہ حرکت مقبوضہ کشمیرکے غیرقانونی قبضے کو دوام دینے کا اقدام ہے اور یہ اقدام اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی بھی خلاف ورزی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کاغیر ذمہ دارانہ اقدام سلامتی کونسل کی قراردادوں اور چارٹرکی خلاف ورزی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں اپنا غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنے کی کوشش کررہا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات جموں وکشمیرکی متنازعہ حقیقت چھپا نہیں سکتے، مقبوضہ کشمیربین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے اور مقبوضہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈیپر7 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے موجود ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مقبوضہ کشمیر سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر گزشتہ 7دہائیوں سے زیادہ عرصے سے موجود ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button