پاکستان

پاک افغان کشیدگی پر بھارت کاجھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

2018 پاک افغان تعلقات کے لیے کیسا رہا؟

اسلام آباد : پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کا گودی میڈیا ایک بار پھر جھوٹے پروپیگنڈے میں سرگرم ہوگیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی میڈیا نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پاکستان کے خلاف منفی مہم شروع کر دی ہے۔
بھارتی چینلز نے شمالی وزیرستان کے ایک شہری عادل داوڑ کو فوجی افسر ظاہر کرتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران شہید ہوگئے۔تاہم عادل داوڑ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کر کے بھارتی پروپیگنڈے کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ میرا نام عادل داوڑ ہے، میں شمالی وزیرستان کا ایک سیاسی اور سماجی کارکن ہوں۔ بھارتی میڈیا نے مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی میری تصویر چلا کر مجھے فوجی میجر ظاہر کیا ہے، حالانکہ میں ایک عام شہری ہوں۔عادل داوڑ نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے جعلی تصاویر کے ذریعے میرے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلایا جو صحافت کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا گودی میڈیا پہلے بھی پلوامہ اور پہلگام جیسے واقعات پر جھوٹی خبریں پھیلاکر اور فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے پروپیگنڈا کرتا رہا ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کیا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button