مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوجیوں نے مزید 2کشمیری نوجوان شہید کر دیے،آج شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد 4ہوگئی

سرینگر20 اکتوبر (کے ایم ایس)
ؓبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج شام ضلع کولگام میں مزید 2کشمیری نوجوان شہید کردیے جس سے آج شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر4 ہوگئی ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے دیوسر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میںبھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔
بھارتی فوجیوںنے آج صبح سویرے ضلع شوپیاں کے علاقے Dragedمیں تلاشی آپریشن کے دوران 2نوجوان شہید کیے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button