مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:عوامی مجلس عمل کا میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر اظہار تشویش

سرینگر11 اگست (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی 5 اگست2019 سے مسلسل غیر قانونی نظر بندی پر شید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تنظیم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرواعظ کی لگاتار نظر بندی کو 3 سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے، جو جموںوکشمیر کے عوام خاص طور پر میرواعظ کے لاکھوں پیروکاروں اور عقیدتمندوںکیلئے انتہائی اضطراب اور بے چینی کا باعث ہے۔عوامی مجلس نے کہا کہ میرواعظ کو مسلسل حراست میں رکھنے سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکام میرواعظ سے وابستہ اداروں کو کمزور کرنا چاہتے ہیں جو جموںوکشمیر کی تہذیب و ثقافت اور وراثت کا علمبردار اور یہاں کی اسلامی شناخت اور اخلاقیات کے فروغ کی علامت ہیں۔
عوامی مجلس عمل نے مقبوضہ علاقے کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا کے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے بیان جس میں انہوں نے کہا ہے کہ جموںوکشمیر میں کوئی بھی رہنما نظر بند نہیں ہیں کو ایک بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایسا ہے تو پھر میرواعظ عمر فاروق ابھی تک گھر میں کیوں نظر بند ہیں۔
تنظیم نے میرواعظ کی غیر قانونی نظر بندی فوری طور پر ختم کرنے اور انکے بنیادی انسانی حقوق کو بحال کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا ہے ۔
مجلس عمل نے مختلف جیلوں میں بند تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button