بھارت

ٹرو مسلم افغانز نے بھارتی نیوز چینل ہیکنگ کی ذمہ داری قبول کر لی

نئی دلی:
سائبر گروپ” ٹرو مسلم افغانز”نے بھارتی نیوز چینل ”ون انڈیا ”کی نشریات ہیک کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جس کے دوران مختصر وقت کیلئے چینل کی نشریات پر قبضہ کرکے افغان قومی پرچم اور قومی ترانہ ملی سرود نشر کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور پوسٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہیکرز نے چینل کی نشریات کو مختصر طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ اس دوران سابق افغان قومی پرچم آویزاں کیا گیا اور افغانستان کا قومی ترانہ ملی سرود بھی چلایا گیا، جسے مبصرین ایک واضح سیاسی پیغام قرار دے رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق **ٹرو مسلم افغانز** نامی گروپ نے مبینہ طور پر اس کارروائی کے ذریعے کابل میں طالبان کی زیر قیادت انتظامیہ کے خلاف اپنا مقف اجاگر کرنے کی کوشش کی۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سابق افغان پرچم اور ترانے کا استعمال ان عناصر کے ساتھ وابستگی ظاہر کرتا ہے جو موجودہ افغان حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔اگرچہ بھارتی حکام نے ابھی تک اس سائبر حملے کے بارے میں کوئی تفصیلی سرکاری بیان جاری نہیں کیا، تاہم اس واقعے نے بھارت کے میڈیا نیٹ ورکس کی سائبر سکیورٹی، داخلی سلامتی اور علاقائی سطح پر بڑھتے ہوئے ڈیجیٹل خطرات کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button