پاکستان

پاکستانی حساس اداروں نے مقبوضہ کشمیر میں ” جعلی آپریشن“ کا بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا

اسلام آباد26جنوری(کے ایم ایس) پاکستان کے حساس اداروں نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جعلی بھارتی آپریشن کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے ۔ یہ فالس فلیگ آپریشن آج 26جنوری بھارتی یوم جمہوریہ کے روز ضلع پونچھ میں کیا جانا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستانی حساس اداروں نے مودی حکومت کے اس نئے ڈرامے کے پورے منصوبے کا پتہ چلا لیا ہے جس کے تحت بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مبینہ در اندازی کا ڈرامہ تیار کیا گیا ۔ بھارتی فوج اور پولیس نے اس کارروائی کیلئے کنٹرول لائن کے پونچھ سیکٹر کا انتخاب کیا ہے ۔پاکستانی انٹیلی جنس نے بھارتی منصوبے کے 3 اہم کرداروں کا بھی پتہ چلا لیا ہے۔ بھارتی فوج کی 93 انفینٹری بریگیڈ کا ایجنٹ بشیر اور اسکے دو ساتھی عالم اور اسلم بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے مرکزی کردار ہیں۔ منصوبے کے تحت بشیر کو آزاد کشمیر کے کچھ مقامی افراد کو استعمال کر کے بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد لیکر جسکوال علاقے سے مقبوضہ کشمیر میں داخل کرانے تھے۔ بعد ازاں بھارتی فوج نے وہاں کسی مسجد کے قریب فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچانا تھا اور ان لوگوں سے یہ بم اور دھماکہ خیز مواد برآمد کرنا تھا۔ اس فالس فلیگ آپریشن کی نگرانی ڈی ایس پی پریشنا کو سونپی گئی تھی۔ بھارتی فوج کی 93 بریگیڈ کی ڈوگرا رجمنٹ کے دستوں کو گھات لگا کر جعلی ریکوری کرنی ہے۔
اس جعلی آپریشن کا مقصد کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنا اور پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں در اندازی کا بے بنیا د الزام عائد کرنا تھا تاہم پاکستانی حساس اداروں نے مودی کا یہ ڈرامہ بروقت ناکام بنا کر فسطائی بی جے پی حکومت کے مذموم ارادوں پر پانی پھیر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button