بھارت

بھارتی پنجاب میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں ایک کسان ہلاک

چندی گڑھ: بھارتی ریاست پنجاب کے شہر سنگرور میں احتجاج کے دوران جھڑپوں میں ایک کسان ہلاک جبکہ متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پولیس نے احتجاجی کسانوں کو ایک شاہراہ اور ٹول پلازہ بلاک کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ کسان سیلاب سے تباہ شدہ فصلوں کے معاوضے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ہلاک ہونے والے کسان کی شناخت پریتم سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔بھارتیہ کسان یونین(ایکتا آواز) کے رہنما، کرنیل سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے ہماری گاڑیوں پر لاٹھیوں سے حملہ کیا، ہمارے چھ کسانوں کو زخمی کر دیا اور دو کسانوں کی ٹانگیں توڑ دیں جبکہ احتجاج کرنے والی خواتین کسانوں پر بھی لاٹھی چارج کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کارروائی میں ایک کسان پریتم سنگھ کی موت ہوگئی۔کسان مزدور سنگھرش کمیٹی، بھارتیہ کسان یونین (کرانتی کاری)، بھارتیہ کسان یونین (ایکتا آزاد)، آزاد کسان کمیٹی(دوآبہ)، بھارتیہ کسان یونین (بھیرمکے)، بھارتیہ کسان یونین (شہید بھگت سنگھ) اور بھارتیہ کسان یونین(سر چھوٹو رام) سمیت مختلف یونینیں احتجاج میں حصہ لے رہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button