بھارت

بہار: ریلوے پولیس کا مسلمان نوجوان پر بہیمانہ تشدد

Passenger's intestines bulge out due to police tortureپٹنہ:
بھارتی ریاست بہار میں ریلوے پولیس اہلکاروں نے ایک مسلمان مسافر کو وحشیانہ طریقے سے مارا پیٹا جسکے باعث اسکی آنتیں باہر نکل آئیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ممبئی جانے والی کرم بھومی ایکسپریس جنک پور روڈ ریلوے سٹیشن پہنچی ۔مسافسروں کے درمیاں سیٹوں کے مسئلے پر تکرار ہوئی جس پر ریلوے پولیس کو مداخلت کرنا پڑی۔ جب جھگڑا بڑھ گیا تو ریلوے پولیس اہلکاروں کو مسافروںکو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ایک عینی شاہد نے بتایا کہ ریلوے پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور محمد فرقان نامی ایک شخص کے پیٹ پر لاٹھی ماری جس سے اسکی آنتیں باہر نکل آئیں۔ اسکے معدے کا چند روز قبل آپریشن ہوا تھا او ر پیٹ پر ٹانکے لگے ہوئے تھے۔
واقعے کے بعد ریلوے پولیس کے دو اہلکار معطل کیے گئے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button