بھارت

بھارت نے ہندوتوا ایجنڈے کو بے نقاب کرنے پر 22یوٹیوب چینلوں کو بلاک کر دیا

نئی دلی05اپریل(کے ایم ایس)
بھارت نے مودی حکومت کی ہندوتوا پالیسیوں، مسلم کش ُ تشدد اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کو بے نقاب کرنے پر22یوٹیوب چینلوں کو بلاک کر دیا جن میں چار پاکستانی یو ٹیوب نیوز چینلز بھی شامل ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس سلسلے میں آج بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے ۔وزارت نے 3 ٹویٹر اکائونٹس، ایک فیس بک اکائونٹ اور ایک نیوز ویب سائٹ کو بھی بلاک کر دیاہے۔جنوری میں بھارتی وزارت نے 35یوٹیوب نیوز چینلوں اور دو ویب سائٹس کو بلاک کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button