بھارت

اجمیر :ہندو انتہا پسندوں نے مسجد میں ایک عالم دین کو شہید کردیا

ajmer-mosque-imam killedاجمیر : بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک مسجد میں گھس کر عالم دین کو شہید کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد ماہر ہفتے کی شب اپنے بچوں کے ساتھ مسجد میں سو رہے تھے۔ تین نقاب پوش ملزمان نے مسجد کے رہائشی حصے میں داخل ہوکر بچوں کو دھمکاکر بھگادیا اور محمد ماہر کو تشدد کرکے شہید کردیا۔مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا ہے کہ محمد ماہر تین دن قبل ہی آبائی علاقے سے اجمیر واپس آئے تھے۔ وہ مسجد میں قائم مدرسے میں بچوں کو پڑھاتے تھے۔ پولیس نے مختلف شواہد اور عینی شاہدین کے بیانات کی بنیاد پر تحقیقات شروع کردی ہے۔تاہم ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button