خراج عقیدت

کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں کا نثار حسین راتھر کے انتقال پر اظہار رنج و غم

nasir 2سرینگر23 اگست (کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں نے تحریک وحدت اسلامی کے سرپرست نثار حسین راتھر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نثار حسین راتھرکا انتقال گزشتہ روز سرینگر میں ہوا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں غلام احمد گلزار، فریدہ بہن جی اور Muhammad Hizafنے اپنے بیانات میں مرحوم رہنما کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے جاری جدوجہد کے لیے وقف کردی تھی۔ انہوں نے نثار حسین راٹھڑ کی وفات کو تحریک آزادی کشمیر کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ نثار حسین راتھرکو جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف مزاحمت کرنے پر جیل میں ڈالا گیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ہراساں کیا گیا لیکن انہوں نے تمام تر مشکلات کو بڑے حوصلے سے برداشت کیا اور اپنی آخری سانس تک ثابت قدم رہے۔ انہوں نے کہا کہ نثار حسین راتھر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما کی حیثیت سے کشمیر کاز کے فروغ اور مقبوضہ جموںوکشمیر میں فرقہ وارانہ اتحاد کو فروغ دینے کے لئے ایک فعال اور اہم کردار ادا کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا کہ کشمیر کاز کیلئے نثار حسین راتھر کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے کئی رہنماﺅں نے سرینگر میں مرحوم رہنما کی رہائش گاہ پر جاکر غمزدہ لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کیا۔دریں اثنا فریدہ بہن جی نے اپنے بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے رہنماﺅں مشتاق احمد وانی اور ڈاکٹر عبدالاعلیٰ کو بھی وفات کی برسیوں پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم رہنما ںکا تحریک آزادی میں ان تھک کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی اورجموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی نے اپنے ایک بیانات میں مشہور مذہبی شخصیت اور درگاہ مخدوم صاحب کے متولی علی محمد مخدومی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انکے انتقال سے مقبوضہ کشمیر ایک بلند پایہ شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ مرحوم ایک متقی انسان تھے جن کی رہنمائی نے بے شمار زندگیوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button