بھارت

جھار کھنڈ: ہندو توا غنڈوں نے مسلم شخص کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا

F4M4mZZWQAA5cmkرانچی24اگست(کے ایم ایس)بھارتی ریاست جھار کنڈ کے ضلع رام گڑھ میں ہندو توا غنڈوں نے ایک 50سالہ مسلمان شخص شمشاد انصاری کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مسلمان شخص کے بہیمانہ قتل کا یہ واقعہ ضلع رام گڑھ کے گاﺅں سکنی میںپیش آیا ہے۔ ہندو غنڈوںنے شمشاد احمد پر ایک شخص سے پانچ ہزار روپے ٹھگنے کا الزام لگایا اور اسے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ غنڈوں نے شمشادکو ریلوے پل کے قریب پکڑ کر اسے بری طرح پیٹا ۔ بعدازاں پولیس نے شمشاد کو بیہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ پولیس نے واقعے میں ملوث پانچ ملزمان پورن مہتو، بھونیشورمہتو، ہیرالال مہتو، بلشور مہتو اور اروند مہتو کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ سارے ضلع رام گڑھ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button