پاکستان

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے ، ترجمان دفتر خارجہ

673256_53575619اسلام آباد 04نومبر (کے ایم ایس)
پاکستان نے ایک بار پھر غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرکے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخاراحمدنے اپنی ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی جاری ہے جس کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مذموم منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ معصوم کشمیریوں پر اس کے بے لگام وحشیانہ جبر کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش ہے۔ صرف اکتوبر کے مہینے میں بھارتی قابض افواج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں 14کشمیریوں کو جعلی مقابلوں اور غیر قانونی حراست میں شہید کیا۔ ترجمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح طور پر بیان کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیجنگ کے دوران دستخط کیے گئے حالیہ مشترکہ بیان میں بھی شامل ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button