پاکستان

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز مکمل استثنیٰ کے ساتھ گھنائونے جرائم کر رہی ہیں: مشعال ملک

اسلام آباد: انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیر اعظم کی مشیر شعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ عوام میں خوف ودہشت پیدا کیا جا سکے۔
آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی مذمت کی جانی چاہیے اور اسے روکنا چاہیے۔مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں عصمت دری کوئی انفرادی فعل نہیں بلکہ ریاست اس کی حمایت کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز ان گھنا ئونی کارروائیوں کو مکمل استثنی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے متاثرین کی وکالت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں جنسی زیادتی کے گیارہ ہزارسے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں رپورٹ ہونے والے واقعات اصل تعداد سے بہت کم ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button