مقبوضہ جموں و کشمیر

میر واعظ کی مسلسل نظر بندی کی مذمت

 

mirwaiz under detentionسرینگریکم ستمبر (کے ایم ایس)

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر نے تنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کو گزشتہ چاربرس سے زائد عرصے سے مسلسل گھر میں نظر بند رکھنے کی مذمت کی ہے۔

انجمن نے ایک بیان میں کہا کہ آج مسلسل 210 واں جمعہ تھا جب میر واعظ عمر فاروق کو نماز جمعہ ادا کرنے یا عظیم الشان مسجد میں خطبہ جمعہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ میرواعظ کی مسلسل نظر بندی مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں میں شدید اضطراب کا باعث ہے اور وہ ان کی فوری رہائی کے متمنی ہیں۔

انجمن نے کہا کہ میر واعظ نے اپنی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کے خلاف دو ہفتے قبل حکام کو قانونی نوٹس بھیجا ہے اوراگر اسکا کوئی جواب نہیں آیا تو وہ اپنا مقدمہ عدالت لے جائیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button