جموں

مودی حکومت کشمیریوں کے حقوق غصب کر رہی ہے، کانگریس

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں کانگریس نے عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو نظر انداز کرنے پر بی جے پی کی بھارتی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ترنجیت سنگھ ٹونی نے جموں میں ایک اجلاس کے دوران کہا کہ بھارتی حکومت مافیاز کو تحفظ فراہم کر رہی ہے اور مقامی آبادی کے حقوق غصب کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کی ضروریات کو نظر انداز اور انکا شدید استحصال کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے والے ٹھیکیدار مافیا کی حفاظت کر رہے ہیں، کشمیری نوجوانوں کے بجائے غیر کشمیریوں کو روزگار دیا جا رہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button