جموں
پونچھ: مودی حکومت نے تین مسلمانوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں
جموں: نریندر مودی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت کی طرف کشمیری مسلمانوں کی جائیدادوں کی ضبطی کا مذموم سلسلہ جاری ہے۔ تازہ واقعے میں جموںخطے کے ضلع پونچھ میں تین مسلمان شہریوں کی املاک ضبط کی گئیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے پونچھ کے علاقے مینڈھر ڈیری ڈبسی کے رہائشی محمود حسین ، ظفر اقبال اور جاوید اقبال کی جائیدادیں ضبط کیں۔ پولیس نے ان تینوں کے خلاف نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک سبس ٹنس ایکٹ (این ڈی پی ایس) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔بھارتی پولیس نے ان تینوں کے خلاف اپنی ناروا کارروائی کا جواز پیش کرنے کیلئے انہیں اسمگلنگ کے کئی مقدمات میں ملوث قرار دیا ہے۔
دریں اثنا، نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ ایجنسی (ایس آئی اے) نے ضلع پلوامہ کے گاﺅں چٹرات آریگام میں ایک شہری غلام نبی وانی کی سات کنال اور سات مرلہ مشتمل باغات کی زمین ضبط کر لی۔