مقبوضہ جموں و کشمیر

سیاسی وسماجی تنظیموں کی جموں کے عوام سے اپنے سیاسی حقوق کی بحالی کے لیے سڑکوں پر آنے کی اپیل

iiojk-belgium

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کی مختلف سیاسی اورسماجی تنظیموں نے عوام سے اپنے سیاسی حقوق کی بحالی کے لیے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں ڈیموکریٹک الائنس، جموں جسٹس پارٹی، ڈوگرہ پیپلز فرنٹ اور انٹلیکچوئل سکھ فورم سمیت متعدد سیاسی و سماجی تنظیموں نے جموں میں اپنے الگ الگ بیانات میں لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سیاسی حقوق کی بحالی کے لیے سڑکوں پر آئیں کیونکہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی میں مخلص نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ 2021میں سول سروسز کے جموں و کشمیر کیڈر کو ختم کر دیا گیا اور اب جموں و کشمیر پولیس کے بجٹ کو ریاست کے سالانہ بجٹ سے الگ کر کے بھارتی وزارت داخلہ کے بجٹ میں شامل کر دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button